Wednesday, April 24, 2024

ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ سے معصوم بچی سمیت 3افراد شہید

ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ سے معصوم بچی سمیت 3افراد شہید
October 24, 2016
راولپنڈی(92نیوز)بھارتی فوج نے ورکنگ باﺅنڈری پر پھر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کردی ڈیڑھ سال کی بچی سمیت3 شہری شہید  جبکہ 7زخمی ہوگئے ۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی پر دشمن بلوں میں جا گھسا ۔ تفصیلات کےمطابق بھارت کو جنگی جنون کا بخار کچھ زیادہ ہی چڑھ گیا سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی معمول بنا لیا۔ مسلسل سرحد پر چھیڑ چھاڑ شروع کررکھی ہے۔ بھا رتی فوج نے گزشتہ رات ورکنگ باﺅنڈری پر جنگ لورہ گاﺅں کو نشانہ بنایا۔ بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ڈیڑھ سال کی بچی ہانیہ اور لطیف نامی شخص سمیت تین افراد  شہید ہوگئے جبکہ 7شہری زخمی بھی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ سیالکوٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پنجاب رینجرز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہرپال پھکلیاں اور چاروا سیکٹر پر دشمن کی فوج کو پیچھے دھکیل دیا تاہم فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے دوسری طرف پاکستان نے بھارت کی اشتعال انگیزیوں پر اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ سے شدید احتجاج کیا ہے ۔