Thursday, April 25, 2024

کوئٹہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
October 16, 2016
کوئٹہ (92نیوز)کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق بچی سمیت خاتون زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے نواع کلی کے علاقے میں گھر میں گھس کر اندھا دندھ فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2خواتین سمیت ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ فائرنگ سے ایک خاتون سمیت بچی بھی زخمی ہو گئی ہیں ۔ واقعہ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، جبکہ سیکورٹی فورسز اور ریسکیو کی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں ایف سی ہسپتال منتقل کر کے فائرنگ کے مقام سے شوائد اکٹھےکرلئےہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تہرے قتل کا واقعہ رشتے کے تنازع پر ہوا ہے ۔