Friday, April 26, 2024

خضدار : گاڑی کا سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق

خضدار : گاڑی کا سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق
September 28, 2016
  خضدار (92نیوز)خضدار میں وڈھ کے قریب کار اور وین میں تصادم ہوگیا جس کے بعد  سلنڈر پھٹنے سے کار میں آگ لگ گئی۔ گاڑی کو آگ لگنے سے کار میں سوار  تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ  چار زخمی ہوگئے ہیں ۔ ریسکیواہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔