Saturday, April 20, 2024

کراچی : گھر سے تین لاشیں برآمد

کراچی : گھر سے تین لاشیں برآمد
October 4, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں میاں بیوی اور دو سالہ بچی مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس کے مطابق بچی سمیت تینوں افراد کی موت مچھر مار اسپرے سے ہوئی ۔ تفصیلات کےمطابق دہلی کالونی کراچی میں مچھروں کو مارنے کے لیے گھرمیں کیا جانے والا اسپرے تین انسانی زندگیوں کو ختم کرگیا  پولیس کے مطابق نعمان نامی شخص نے گھر میں مچھر مار اسپرے کیا ۔ واقعے کی اگلی صبح نعمان اس کی بیوی عائشہ اور دو سالہ بیٹی آمنہ مردہ حالت میں پائے گئے ابتدائی تفتیش میں تینوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ ماں باپ اور انکی بیٹی کی لاش کو دہلی کالونی میں واقع نجی اسپتال لایا گیا پولیس اور رینجرز جائے واقعہ پر پہنچی ۔ موقع پر موجود افسران نے شواہد جمع کیئے شدت غم سے نڈھال لواحقین نے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا  تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی خاندان کی موت سے متعلق حتمی بات سامنے آسکے گی۔