Friday, April 19, 2024

لاہور : تین روزہ ڈرامہ فیسٹیول پوری آب و تاب سے جاری

لاہور : تین روزہ ڈرامہ فیسٹیول پوری آب و تاب سے جاری
October 22, 2016
لاہور(92نیوز)لاہور میں تین روزہ ڈرامہ فیسٹیول پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہےشائقین کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ کھیل دیکھنے پہنچ رہی ہے۔ تفصیلات کےمطابق فیسٹیول کے دوسرے روز دی مسلم ، خدا زمین سے گیا نہیں ،خان چلا امریکہ، اٹ از مائی ڈے سمیت اردو ، پنجابی اور انگلش کے بارہ کھیل پیش کئے گئے جنہیں شائقین نے خوب سراہا۔ اسٹیج ڈرامے دیکھنے کیلئے مرد اور خواتین کے ساتھ بچوں کی بڑی تعداد پہنچی جنہوں نے فنکاروں کی جاندار پرفارمنس پر دل کھول کر داد دی۔۔  فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر خوش فنکاروں نے کہا کہ اگر حکومت سرپرستی کرے تو تعلیم کے ساتھ ساتھ فن کے میدان میں بھی ملک کا نام روشن کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گئے۔