Wednesday, April 24, 2024

تہران میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب، 6 افراد ہلاک

تہران میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب، 6 افراد ہلاک
July 29, 2022 ویب ڈیسک

تہران (92 نیوز) - ایران کے دارالحکومت تہران میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب آ گیا۔ سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجہ میں 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

البرز پہاڑوں کے دامن میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم نو افراد زخمی ہوئے اور 14 افراد  لاپتہ ہو گئے۔ بارش کے پانی سے   مٹی سیلاب کی صورت میں گلیوں اور گھروں میں داخل ہو گئی۔ راستے بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات  کا سامنا ہے ۔ بازاروں سے    کیچڑ زدہ مٹی  اٹھانے کیلئے  مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔ تہران کے شمال مغربی علاقے میں واقع امام زادہ داؤد کے مزار کو  شدید نقصان پہنچا ہے۔

ایران کے پاردیس، شمیرانت اور دماوند  کے علاقے بھی سیلاب کی زد میں ہیں۔ ایرانی ہلال احمر سوسائٹی  کے مطابق ملک کے 31 میں سے 18 صوبے سیلاب کی زد میں آ چکے ہیں۔ گزشتہ ہفتے  فارس میں آئے سیلاب نے  22 افراد  کی جان لی تھی۔ حکام نے شہریوں کو دارالحکومت میں پہاڑی علاقوں اور دریا کے کنارے کے قریب جانے سے روک دیا۔