اسلام آباد (92 نیوز) - سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ ارشد شریف پر پاکستان میں درج 9 مقدمات کے مدعی طلب کرلیے۔
انکوائری کمیٹی نے تین صوبوں اور آئی جی اسلام آباد کو خط لکھ دیا، مدعیوں کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ ارشد شریف کے خلاف مقدمات میں بغاوت اور غداری جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔