Thursday, May 2, 2024

بھارت : ہزاروں دلت نے بدھ مت قبول کر لیا

بھارت : ہزاروں دلت نے بدھ مت قبول کر لیا
October 12, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں تنگ ہزاروں دلتوں نے بدھ مت قبول کرلیا۔ برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ منگل کے روز دلتوں کی بڑی تعداد ہندو مت کو چھوڑ گئی۔ تفصیلات کےمطابق خطے میں بالا دستی کا خواب دیکھنے والا بھارت حقیقت میں روز بروز گھٹن اور تاریکی  کا شکار ہوتا جا رہا ہے برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں نچلی ذات کے  دلتوں کی بڑی تعدادنے ہندو مت چھوڑ کر بدھ مت کو قبول کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق  بھارتی ریاست گجرات کے شہروں اور دیہات میں  نریندر مودی کے  دور حکومت  میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت اور  تشدد   کی وجہ سے دلتوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ صرف منگل کے روز گجرات کے تین بڑے شہروں احمد آباد ، کلول اور سریندر نگر میں  دلتوں کی بڑی تعداد بدھ مت کی ایک خصوصی رسم کے ذریعے اس مذہب میں شامل ہوئی ۔ ان اجتماعات کے منتظمین کے مطابق دوہزار سے زائد افراد نے ہندو مت کو خیر باد کہہ دیا۔