Saturday, May 18, 2024

مائنس زرداری کہنے والے کل کو مائنس بلاول کہیں گے : بلاول بھٹو

مائنس زرداری کہنے والے کل کو مائنس بلاول کہیں گے : بلاول بھٹو
October 7, 2016
اسلام آباد(92نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج مائنس زرداری کہنے والے کل کو مائنس بلاول کہیں گے ۔ ان لوگوں نے پہلے میرے نانا کو مائنس کیا پھر دو ماموں کو اور بعد میں میری والدہ کو مائنس کر دیا ۔ ان کا کہنا تھا مولانا صاحب میرے اصل میں انکل ہیں ،میں نے منتخب وزیراعظم کو غدار نہیں کہا ۔ تفصیلات کےمطابق بلاول بھٹوزرداری نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔ اس اہم ملاقات میں اہم سیاسی امور پر مشاورت کی گئی ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب اور ہم نے نیشنل انٹرسٹ پر مل کر کام کیا ہے جبکہ میرے خاندان نے دیگر سیاسی خاندانوں کےساتھ اچھے تعلقات بنائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئین ،جمہوریت اور اسلام  پر ہمارا یقین ہے اور مختلف مواقع پر ہم مشترکہ مشاورت کرتے ہیں مولانا میرے انکل ہیں میں پہلے بھی ان سے ملتا رہا ہوں اور پھر بھی ملونگا ۔انہوں نے کہا کہ مولانا سے التجا کی ہے کہ سینیٹ میں پیش کئے گئے بل پر نوازشریف کو سمجھائیں اور اسے پاس کروائیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ایشو پر قومی یکجہتی کو سبوتاژ نہیں کرنا چاہیے ۔ میں نے کبھی بھی منتخب وزیراعظم کو غدار نہیں کہا انکل الطاف کو بھی غدار نہیں کہا کیونکہ کراچی میں ایم کیو ایم کی سیاست سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کل جو قومی اسمبلی میں زبان استعمال کی ایسی نہیں ہونی چاہیئے تھے ن لیگ پیپلزپارٹی کے خلاف بولی اور انہوں نے ہمارے ارکان کو جذباتی کیا ۔