Wednesday, April 24, 2024

سندھ کی تقسیم کی باتیں کرنے والے خود بکھر گئے ہیں :نثار کھوڑو

سندھ کی تقسیم کی باتیں کرنے والے خود بکھر گئے ہیں :نثار کھوڑو
October 21, 2016
گھوٹکی(92نیوز)پیپلزپارٹی سندھ کے نومنتخب صدرنثارکھوڑوکہتے ہیں سندھ کوتقسیم کرنے کی باتیں کرنیوالے خودبکھرگئے جرائم میں شریک  ماضی کے ساتھی اورگھرکے بھیدی  اب ایکدوسرے کے پول کھول رہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی سندھ کے سندھ  کے نومنتخب صدر اورسینئرصوبائی وزیرنثارکھوڑو کاکہناہے کہ پیپلزپارٹی کمروں میں بیٹھ کرسیاست نہیں کرتی چیئرمین کی ہدایت پرچھ ماہ کارکنوں میں رہااورجیالوں سے ملاقاتیں کیں پیپلزسیکریٹریٹ میں دیئے جانیوالے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہوئے  ان کاکہناتھاکہ کراچی میں تعصب   کی سیاست میں بہت کچھ بربادہواگھرکے بھیدی اورجرائم  میں شریک  ساتھی اب ایکدوسرے کے رازکھول رہے ہیں ۔ سندھ میں ڈگڈگی کی سیاست نہیں چلے گی یہاں جمہوریت کوہم جانے  اورعمران خان کوآنے نہیں دینگے۔ ہم سب نوازشریف کی طرح ہولی کودیوالی نہیں کہتے۔ نثارکھوڑوکاکہناتھاکہ 30اکتوبرکوگھوٹکی میں پیپلزپارٹی کی جانب سے ہولی کی تقریب ہوگی جس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو شریک ہونگے ۔