Friday, April 26, 2024

بھارتی وزیرخارجہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر جھوٹ کا پلندہ ہے : ملیحہ لودھی

بھارتی وزیرخارجہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر جھوٹ کا پلندہ ہے : ملیحہ لودھی
September 26, 2016
نیویارک(92نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھارتی وزیرخارجہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔ تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کی تقریر پر اُنہیں آڑے ہاتھوں لیا اور خوب جواب دیا ۔کہتی ہیں کہ سشما سوراج کی تقریر جھوٹ کا پلندہ تھی اُنہوں نے سب سے بڑا جھوٹ یہ بولا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔