Friday, April 19, 2024

حکومت نے عالمی مارکیٹ میں سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی

حکومت نے عالمی مارکیٹ میں سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی
September 26, 2016
اسلام آباد(92نیوز)حکومت نے عالمی مارکیٹ میں سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ پاکستان اگلے ماہ 75 کروڑ سے ایک ارب ڈالرز کے سکوک بانڈز جاری کرے گا۔ سکوک بانڈز کے اجرا کے لیے لندن اور نیو یارک میں روڈ شوز منعقد کیے جائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بین الاقوامی مارکیٹ میں  ایک ارب ڈالرز مالیت کے لگ بھگ سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سکوک بانڈز لاہور اسلام آباد موٹر وے کا کچھ حصہ گروی رکھ  کر جاری کیے جائیں گے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رکھنے کے لیے سکوک بانڈز جاری کرنے کی ضرورت ہے۔ سکوک بانڈز کے لیے اسپیشل پرپز وہیکل کمپنی قائم کی گئی ہے جس کے ذریعے تمام ٹرانزیکشنز کی جائیں گی۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستان سے متعلق مثبت اشارے مل رہے ہی، سکوک بانڈز جاری کرنے سے پاکستان کو خطیر رقم مل سکتی ہے۔ ۔ ای سی سی نے یوریا کی قیمتوں میں 110 روپے فی بوری مزید کمی کی منظوری بھی دے دی ، یوریا کی قیمت 1310 روپے سے کم کرکے 1200 روپے فی بوری مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔