Thursday, March 28, 2024

تجسس سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”دی گرل آن دی ٹرین“ ریلیز کیلئے تیار

تجسس سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”دی گرل آن دی ٹرین“ ریلیز کیلئے تیار
October 1, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) سسپنس فلموں کے دیوانے ہو جائیں تیار۔ ہالی وڈ مسٹری تھرلر فلم ”دی گرل آن دی ٹرین“ صرف دس دن بعد امریکی سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ مسٹری تھرلر ”دی گرل آن دی ٹرین“ کی کہانی ایک خاتون کے گرد گھومتی ہے جو ٹرین کے سفر کے دوران ایک پراسرار خاتون کو دیکھ لیتی ہے پھر اس پر مصیبتوں کے پہاڑ ٹوٹ جاتے ہیں۔ خاتون ایک لاپتہ شخص کی تحقیقات میں پھنس جاتی ہے جس سے اس کی زندگی اجیرن ہو جاتی ہے۔ فلم کی ہدایات ٹیٹ ٹیلر نے دی ہیں جبکہ فلم میں مرکزی کردار ایملی بلنٹ نے نبھایا ہے۔ دیگر اداکاروں میں ہیلے بینٹ، جسٹن تھیروکس، ریبیکا فرگوسن، لیوک ایونز، ایلسن جینی، ڈیرن گولڈ اسٹین اور لارا پری پون شامل ہیں۔ شائقین کا دل جیتنے کے لیے فلم دس اکتوبر سے سینما گھروں کا رخ کرے گی۔