Wednesday, September 18, 2024

تھائی یونیورسٹی نے سعودی ولی عہد کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا

تھائی یونیورسٹی نے سعودی ولی عہد کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا
November 20, 2022 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) - تھائی یونیورسٹی کی جانب سے سعودی ولی عہد کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔

سعودی ولی عہد، وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو زمینی علم کے شعبے میں تھائی لینڈ کی کیسیٹارٹ یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔

سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق تھائی دارالحکومت بینکاک میں ولی عہد کی رہائش گاہ پر کیسیٹارٹ یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر کریسانا پونگ کیراتیکار نے ملاقات کی۔

یونیورسٹی کے صدر نے ماحولیات کے حوالے سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انھیں مستقل ترقی کی جانب مثبت اقدام قرار دیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے تحفظ ماحولیات کے حوالے سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مملکت کے اقدامات اور کی جانے والی کوششوں کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔