Saturday, April 20, 2024

تھائی لینڈ میں ڈے کیئر سینٹر پر فائرنگ، بچوں سمیت 34 افراد ہلاک

تھائی لینڈ میں ڈے کیئر سینٹر پر فائرنگ، بچوں سمیت 34 افراد ہلاک
October 6, 2022 ویب ڈیسک

بینکاک (92 نیوز) - تھائی لینڈ میں ڈے کیئر سینٹر پر فائرنگ کے واقعے میں بچوں سمیت 34 افراد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں 23 بچے بھی شامل ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان حکومت کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ نونگ بوا لامفو میں چائلڈ ڈے کیئر سینٹر میں پیش آیا جس کے بعد تمام ایجنسیوں کو حملہ آور کی گرفتار کرنے کیلئے الرٹ کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا مسلح شخص سابق پولیس اہلکار تھا جسے حال ہی میں برطرف کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کی تلاش جاری ہے تاہم اسے آخری بار سفید ٹویوٹا ٹرک چلاتے ہوئے دیکھا گیا تھا جو بینکاک میں رجسٹرڈ ہے۔