Friday, April 19, 2024

ٹیسلا‘ پیناسونک سولر پارٹس کی تیاری کیلئے معاہدے کے قریب پہنچ گئے

ٹیسلا‘ پیناسونک سولر پارٹس کی تیاری کیلئے معاہدے کے قریب پہنچ گئے
October 18, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) کارساز کمپنی ٹیسلا اور پیناسونک نے مشترکہ طور پر سولر پارٹس کی تیاری کیلئے جلد معاہدے کی امید ظاہر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جاپانی کمپنی پیناسونک امریکی کارساز کمپنی ٹیسلا کو فی الحال بیٹریاں فراہم کر رہی ہے۔ ٹیسلا کا کہنا ہے کہ وہ پیناسونک سے شمسی توانائی والے سیلز اور پینلز کی تیاری کیلئے اشتراک کرے گا۔ یاد رہے کہ ٹیسلا الیکٹرک کاروں کی تیاری کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہے۔ ٹیسلا، پیناسونک معاہدے کی تفصیلات ابھی تک منظرعام پر نہیں آئی ہیں لیکن آفیشلز کا کہنا ہے کہ دونوں کمپنیاں سولر مصنوعات کی پروڈکشن کیلئے جلد ہی کام کا آغاز کر دیں گی۔