Wednesday, April 24, 2024

دہشت گرد افغانستان سے ہدایات لے رہے تھے : وزیرداخلہ بلوچستان

دہشت گرد افغانستان سے ہدایات لے رہے تھے : وزیرداخلہ بلوچستان
October 25, 2016
کوئٹہ (92نیوز) وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن مکمل ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حملے کے دوران دہشت گردوں کو افغانستان سے ہدایات مل رہی تھیں۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی العالمی سے تھا۔ دوسری جانب آئی جی ایف میجر جنرل شیر افگن کا کہنا تھا کہ فائرنگ شروع ہونے کے بعد آپریشن چار گھنٹے میں مکمل کر لیا گیا۔ دہشت گردوں نے ایک بار پھر کوئٹہ کو نشانہ بنایا۔ پولیس ٹریننگ سنٹر میں سات سو زیرتربیت اہلکارموجود تھے۔ پاک فوج اور ایف سی کی بروقت کارروائی سے سیکڑوں زیرتربیت اہل کاروں کو دہشت گردوں کے حملے سے بچا لیا گیا۔ زخمیوں میں ایک کیپٹن اورایک جے سی او بھی شامل ہے۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے کہا عید اور محرم پر دہشت گردوں کے حملوں کے منصوبے ناکام بنائے تھے۔