رینجرز سے مقابلے میں ایک دہشتگرد ہلاک

حب(92نیوز)رینجرزنے حب میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا ہے ۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سابق کور کمانڈر کراچی پر حملے میں ملوث تھا۔
ہلاک دہشت گرد مولانا فضل الرحمان پر حملے میں بھی ملوث تھا ، تہہ خانے سے بارودی مواد،اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔