Sunday, September 8, 2024

کراچی : سیکڑوں وارداتوں میں ملوث دہشتگرد گرفتار

کراچی : سیکڑوں وارداتوں میں ملوث دہشتگرد گرفتار
November 14, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی پولیس نے صوبے میں دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا  ۔ گرفتار دہشت گرد ناز میر کالعدم گروپوں سے وابستہ افراد کو بطورسہولت کار معاونت بھی فراہم کرتا رہا ہے  . تفصیلات کےمطابق ناز  میر عرف نازق  کو مبینہ ٹاون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا  ہے  پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانی کراچی سمیت اندرون سندھ میں دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا ۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ناز میر کے قبضے  سے 240 گرام بارود ، ایک پیکٹ بال بیئرنگ ، ایک ڈیٹونیٹر ، ایک ٹی ٹی پستول اور چار راونڈز برامد ہوئے  ۔ ابتدائی پولیس تفتیش میں دہشت گرد ناز میر کے بارے میں معلوم ہوا کہ  وہ کالعدم گروپوں سے وابستہ افراد کو بطورسہولت کار معاونت بھی فراہم کرتا رہا ۔ گرفتار دہشتگرد کے دو ساتھی سعید جان اور فتح سمنگانی پولیس کے ساتھ مقابلے میں مارے جاچکے ہیں ۔ پولیس دہشتگرد کے مزید ساتھیوں کے لیے چھاپے مار رہی ہے  ۔