Friday, April 19, 2024

ایف سی کی کارروائی میں ہلاک دہشتگرد 40 افراد کے قتل میں ملوث نکلا

ایف سی کی کارروائی میں ہلاک دہشتگرد 40 افراد کے قتل میں ملوث نکلا
September 28, 2016
کوئٹہ (92نیوز)بلوچستان کے علاقے نوتال میں پچیس ستمبر کو  ریلوے ٹریک کے قریب مارا جانیوالا دہشت گرد انجینئر معراج عمرانی اور اس کے بچوں سمیت چالیس افرادکے قتل میں ملوث تھا ۔  انصاف ملنے پر معصوم بیٹی اپنے باپ اور بہن بھائیوں کو یاد کرتے ہوئے آنسو بہاتی رہی . تفصیلات کےمطابق آنسو بہاتی یہ بچی امہ کلثوم ہے جس کے والد انجنئیر معراج عمرانی کو  2014میں خاندان سمیت قتل کیاگیا، جس میں نو سالہ کلثوم اپنی والدہ سمیت زخمی ہوئی ۔ ایک بھائی اور بہن والد کے ساتھ ہی شہید ہو گئے انصاف کی متلاشی معصوم آنکھیں ہر در گھومیں اور بالاخر قاتل  ظفر بگٹی 25 ستمبر2016 کو جیکب اباد روڈ کے قریب ریلوے ٹریک اڑانے کی کوشش کرتے ہوئے فورسز کا نشانہ بنا ۔ نصیر آباد پولیس کےمطابق ظفر بگٹی علاقے میں  ایف سی اور پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت دیگر دہشت گرد کارروائیوں میں میں ملوث تھا۔ ایف سی حکام کے مطابق فراری کمانڈر ظفر بگٹی کی ہلاکت کے بعد کئی فراری قومی دھارے میں شامل ہونے کے لئےفورسز سے رابطہ کر رہے ہیں۔