Friday, April 19, 2024

دہشت گرد افغانستان سے آکر ہم پر حملے کرتے ہیں : چودھری نثار

دہشت گرد افغانستان سے آکر ہم پر حملے کرتے ہیں : چودھری نثار
October 25, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دشمن کمزور تو ہوگیا لیکن ابھی ختم نہیں ہوا۔ دہشت گردی کےخلاف جنگ جاری رہے گی۔ سرحد پار سے آپریٹ کرنے والے دہشت گردوں سے نمٹنے کےلئے ہر وقت الرٹ رہنا ہو گا۔ کوئٹہ میں تھریٹس تھے تو سکیورٹی سخت کیوں نہیں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کوئٹہ حملے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا جب سکیورٹی تھریٹس تھے تو سکیورٹی سخت کیوں نہیں کی گئی۔ صوبائی حکومت سے پوچھوں گا جو ذمہ دار ہوا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔ چودھری نثار نے کہا کہ دہشت گردوں کا یہی کام ہوتا ہے کہ وہ روزمرہ کے کام میں خلل ڈالیں۔ دشمن ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔ وہ چاہتا ہے قوم کا اعتماد ہوا میں اڑ جائے۔ وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے اسلام آباد پولیس کی پاسنگ آوٹ پریڈکا معائنہ بھی کیا۔ بہترین کارکردگی پیش کرنیوالے نوجوانوں کو انعامات دیے۔ اس موقع پر تقریب کے دوران کوئٹہ حملے میں شہید ہونیوالوں کےلئے دعائے مغفرت کی گئی۔