Saturday, April 20, 2024

ملک سے جلد دہشتگردی کا خاتمہ ہوجائے گا : نوازشریف

ملک سے جلد دہشتگردی کا خاتمہ ہوجائے گا : نوازشریف
October 21, 2016
رحیم یار خان (92نیوز)وزیراعظم نوازشریف نےاپنے پختہ عزم کو دہراتے ہوئے کہا ہے ملک سے بہت جلد دہشت گردی کا خاتمہ کردیا جائے گا،،کراچی کےحالات کو ہماری حکومت نے ٹھیک کیاہے سڑکوں کے جال بچھا کربلوچستان میں انقلاب برپا کردیا ہے یہ بھی کہا کہ غریبوں کیلیے جتنا پیسا لگانا پڑا لگایا جائے گا مریض کے پاس پیسےنہیں ہوں گےتو اس کے علاج کے اخراجات حکومت ادا کرے گی تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنی کامیابیوں کے بارے میں عوام کو بتاتے ہوئے کہا  ہے کہ کراچی کےحالات کو انکی حکومت نے ٹھیک کیاہے،،تین سال پہلے کے ریلوےاور پی آئی اے کے خراب نظام کو ٹھیک کردیا ہے موٹر وے جب بھی بنائی مسلم لیگ ن نے ہی بنائی دہشت گردی کےخلاف فیصلہ کن جنگ کی ہے جس کا نتیجہ ہے کہ دہشتگردوں کا ملک سے بہت جلد خاتمہ کردیا جائے گا۔ رحیم یار خان میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ملک میں پچاس نئے اسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا ان کا کہنا تھا کہ جس مریض کے پیسے نہیں ہوں گے اس کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔   وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دو ہزار اٹھارہ تک نہ صرف بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کردی جائے گی بلکہ سستی بھی ہوجائے گی کامیابیوں کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ اب دنیاکی پانچ ترقی یافتہ اسٹاک مارکیٹس میں شمار ہوتی ہے بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر سے وہاں انقلاب برپا ہورہا ہے اور علاقہ تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہوچکا ہے۔