Monday, May 6, 2024

سیئول : حکومتی کرپشن کے خلاف لاکھوں افراد کا مظاہرہ

سیئول : حکومتی کرپشن کے خلاف لاکھوں افراد کا مظاہرہ
November 12, 2016
سیئول(ویب ڈیسک)جنوبی کوریا کے دارالحکومت کو لاکھوں مظاہرین نے سڑکوں پر آ کر لاک ڈاؤن کردیا ۔ سیئول میں لاکھوں افراد نے حکومت کی کرپشن کے خلاف دھرنا دے دیا ہے ، مظاہرین صدر پارک گن ہائی کے مستعفیٰ ہونے کامطالبہ  کررہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق سیئول میں لاکھوں مظاہرین نے صدر کی کرپشن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شہر کو لاک ڈاؤن کردیا۔ جنوبی کوریا کی خاتون صدر پارک گن ہائی پر سرکاری دستاویزات اور اختیارات کے ناجائز اختیارات کے استعمال کا الزام ہے کرپشن کے خلاف اپوزیشن کی کال پر دس لاکھ کے قریب مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے احتجاج کے باعث دارالحکومت کے تمام راستوں اور سڑکوں پر صرف انسان ہی انسان ہی نظر آنا شروع ہو گئے۔ ہر جانب انسانوں کا جم غفیر تھا بچوں ، خواتین اور عمر رسیدہ افراد سمیت مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے رہے مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے نعرے بھی لگاتے رہے۔ حکومت نے مظاہرے کے دوران ایک لاکھ ستر ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کرنے کا پروگرام بنایا تھالیکن اپوزیشن اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی مداخلت پر اب پچیس ہزار اہلکاروں کو مظاہرین کو منظم کرنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے صدر پارک گن ہائی پر سنو بالنگ کرپشن سکینڈل کے الزام میں پچھلے ہفتے بھی بہت بڑا مظاہرہ کیا گیا تھا مظاہرین نے مطالبات کے پورے ہونے تک دارالحکومت سئیول کی سڑکیں خالی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔