Wednesday, May 15, 2024

ملتان : خناق کے مرض میں مبتلا 10 سالہ لڑکی نشتر ہسپتال منتقل

ملتان : خناق کے مرض میں مبتلا 10 سالہ لڑکی نشتر ہسپتال منتقل
October 11, 2016
 ملتان (92نیوز)ملتان میں خناق کے مرض میں مبتلا 10 سالہ بچی کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،نشتر ہسپتال میں زیر علاج بچوں کی تعداد آٹھ ہو گئی۔ تفصیلات کےمطابق خناق میں مبتلا 10 سالہ اقصٰی کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے،جس کا نشترہسپتال کے وارڈ نمبر دو میں علاج جاری ہے۔۔ڈاکٹروں کے مطابق بچی کو خناق سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے نہیں لگوائے گئے تھے جس کے باعث وہ خناق کے مرض کا شکار ہوئی۔۔محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن 25 بچوں کو خناق کے شبہ میں نشتر ہسپتال لایا گیا۔ جن میں آٹھ بچے نشتر ہسپتال کے وارڈ نمبر دو میں زیر علاج ہیں۔