Wednesday, April 24, 2024

فیصل آباد : کینسر کا شکار 10سال کا عزیرحکومتی امداد کا منتظر

فیصل آباد : کینسر کا شکار 10سال کا عزیرحکومتی امداد کا منتظر
September 27, 2016
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں دس سالہ عزیر آٹھ ماہ سے کینسر جیسے موذی مرض سے لڑرہا ہے۔ محدود وسائل کے باعث وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں کسی مسیحا کا منتظر ہے، جبکہ ڈاکٹرز نے مزدور کے بیٹے کے علاج  کیلئے بیس لاکھ روپے مانگ لئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق دکھ انسان کو دیمک کی طرح کھا جاتے ہیں ایسا ہی کچھ ہوا اس غریب خاندان کے ساتھ جب ان کےدس سالہ اکلوتے بیٹے کوبلڈ کینسر جیسے موذی مرض نے آگھیرا، بیٹے کی بیماری کے غم نے باپ کی تو کمر ہی توڑدی،اور ماں بھی دن رات نم آنکھوں کےساتھ بیٹے کی زندگی کی دعائیں مانگ رہی ہے۔ کینسر کے مرض میں مبتلا عزیر کا علاج سرکاری اسپتال میں توممکن نہیں، جبکہ نجی اسپتال کے ڈاکٹروں  نے علاج کیلئے 20 لاکھ روپے مانگے ہیں، دن بھر محنت کر کے 2 سوروپے دہاڑی کمانے والا گلزار احمد لخت جگر کے علاج کیلئے کسی مسیحا کا منتظر ہے۔ والدین کی آنکھوں کا تارا تکلیف سے کراہتا ہے تو ماں کا کلیجہ بھی منہ کو آنے لگتاہے، بدقسمت ماں باپ کی ایک ہی دعا ہے کہ کوئی ان کا وسیلہ بن جائے۔