Friday, May 3, 2024

لکی مروت : دس روزہ سپورٹس گالا شروع

لکی مروت : دس روزہ سپورٹس گالا شروع
November 13, 2016
لکی مروت (92نیوز)لکی مروت میں دس روزہ سپورٹس گالا کی رنگا رنگ افتتاحی  تقریب  ہوئی جس میں مارشل آرٹس کے بھی شاندار مظاہرے کئے گئے ۔ تفصیلات کےمطابق لکی مروت میں سپورٹس گالا کی  افتتاحی تقریب میں مارشل آرٹس،ٹیبلو،ڈرل اور رائفل شو کے شاندار مظاہرے شرکا کی توجہ کا باعث بنے رہے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد بختیار خان اور تحصیل ناظم ہدایت اللہ تھے۔ دس روزہ سپورٹس گالا میں فٹ بال،والی بال،کرا ٹے،رسہ کشی،نیزہ بازی،کبڈی اور مقامی کھیل اینڈا کے مقابلے ہونگے۔ تحصیل ناظم لکی مروت  نے اس موقع پر کہا کہ نوجوان  مستقبل کے معمار ہیں ۔ سپورٹس گالا کے انعقاد سے امن ،بھائی چارے کو فروغ  ملے گا اور دہشت گردوں کو یہ پیغام ملے گا کہ ان کا ایجنڈا کسی بھی طرح سے رکاوٹ نہیں بن سکتا۔۔