Tuesday, April 23, 2024

تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن سنجیدہ کوشش کرے، وسیم اختر

تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن سنجیدہ کوشش کرے، وسیم اختر
February 8, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) وسیم اختر کا کہنا ہے تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن سنجیدہ کوشش کرے ۔ معاملہ رابطہ کمیٹی میں رکھیں گے۔

92 نیوز سے گفتگو میں وسیم اختر نے کہا ایم کیو ایم ایک سیاسی جماعت ہے جو ہر فیصلہ رابطہ کمیٹی کی مشاورت سے کرتی ہے۔ مسلم لیگ ن خود کلیئرنہیں ہے کہ اس نے کیا کرنا ہے ۔ ہم سے کہا ایم کیو ایم کیا کرے گی اگر وہ کوئی آئینی اقدام حکومت کے خلاف اٹھائیں ۔ جب ہمارے سامنے کچھ آئے گا تو رابطہ کمیٹی فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ آج ہونے والی متحدہ کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک میں شہباز شریف کا کہنا تھا آج کا حلیف کل کا مخالف ہوتا ہے۔ یہ سیاست کا حصہ ہے۔ گزارش کی ہے کہ آپ پہلے پاکستانی اور پھر حکومت کے حلیف بن کر سوچیں ورنہ قوم آپ سے سوال کرے گی۔

ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر عامر خان کہنا تھا مہنگائی ناقابل برداشت ہو چکی ہے۔ اس کا کوئی نہ کوئی حل نکالنا ہو گا۔ جس طرح کی مشکلات ہمارے دوستوں کو وفاق سے ہے ہمیں سندھ میں پیپلز پارٹی سے ہے۔ جو بھی باتیں ہوئی ہیں ان کو قیادت کے سامنے رکھیں گے۔