Tuesday, April 23, 2024

تحریک عدم اعتماد پر حتمی فیصلہ آخری دن تک جائیگا، شیخ رشید

تحریک عدم اعتماد پر حتمی فیصلہ آخری دن تک جائیگا، شیخ رشید
March 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد پر زبردست سیاسی میچ جاری ہے، تحریک عدم اعتماد پر حتمی فیصلہ آخری دن تک جائے گا۔

منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم آج عمران خان کے ساتھ ہے، عمران خان آخری بال تک کھیلے گا۔ اسلام آباد سے تمام کنٹینرز ہٹا دیئے، راستے کھلے ہیں، سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، عمران خان کو ہٹانے کیلئے انٹرنیشنل انویسٹمنٹ ہوئی۔

شیخ رشید نے کہا کہ چودھری برادران میں بغاوت کی خبریں غلط تھیں، میری خواہش اور دُعا ہے کہ ایم کیو ایم عمران خان کا ساتھ دے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اب الیکشن کا سماں ہے، 31 تاریخ سے تقریریں شروع ہوں گی۔ کوشش ہوگی کہ اپوزیشن اپنے 172 افراد پورے نہ کرسکے۔ پنڈی والے پاکستان کے ساتھ ہیں، پنڈی والوں نے نیوٹرل کا فیصلہ کیا ہے تو اچھی بات ہے۔ مزید کہا کہ  4 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔