Wednesday, April 24, 2024

تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے نمبرز پورے ہیں، رانا ثناء اللہ

تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے نمبرز پورے ہیں، رانا ثناء اللہ
February 11, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ نون کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے نمبرز پورے ہیں۔

جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بولے کہ صرف بندوں کے کلیئر ہونے کا انتظار ہے کہ ہم نے کس کو لینا ہے اور کس کو نہیں۔

لیگی رہنما نے کہا ہمیں ایمپائرز کی ضرورت نہیں، سیاسی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، پہلے عدم اعتماد اسپیکر کے خلاف آئے گی یا وزیراعظم کے ؟ فیصلہ لیڈرشپ کرے گی۔