Wednesday, May 1, 2024

تحریک عدم اعتماد کے دن تشدد کے خواہش مندوں کو جیل میں ڈالا جائے، مریم نواز

تحریک عدم اعتماد کے دن تشدد کے خواہش مندوں کو جیل میں ڈالا جائے، مریم نواز
April 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ تحریک عدم اعتماد کے دن تشدد کے خواہش مندوں کو جیل میں ڈالا جائے۔

ہفتہ کے روز انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں مطالبہ کیا کہ عمران خان کو کارکنوں کو تشدد پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا جائے۔

مریم نواز نے مزید لکھا کہ عمران خان پر اشتعال انگیزی اور بغاوت کا مقدمہ درج ہونا چاہیے، ان میں سے کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، پھر نہ کہنا بتایا نہیں۔