Friday, April 19, 2024

تحریک عدم اعتماد ایک تماشا بن چکا، فرخ حبیب

تحریک عدم اعتماد ایک تماشا بن چکا، فرخ حبیب
February 8, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیرِمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا تحریک عدم اعتماد ایک تماشا بن چکا، 3 سال سے سن رہے ہیں کہ عدم اعتماد آرہا ہے۔

نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ’’ صبح سویرے پاکستان ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو مشورہ ہے پہلے اپنے درمیان موجود عدم اعتماد سے نمٹے۔ مزید بولے اپوزیشن کا سارا ڈرامہ صرف این آراو لینے کیلئے ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سینٹ میں اپوزیشن نے دکھا دیا کہ وہ کتنی مضبوط ہے، وزیراعظم نے بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فرخ حبیب بولے کہ کےپی بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں امیدواروں کا صحیح انتخاب نہیں ہوسکا، بہت سی سیٹوں پر تحریک انصاف کے لوگ آمنے سامنے تھے۔ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔