Friday, May 3, 2024

تحریک انصاف پر پابندی لگی تو سپریم کورٹ ایک دن میں کالعدم کردے گی، بیرسٹر علی ظفر

تحریک انصاف پر پابندی لگی تو سپریم کورٹ ایک دن میں کالعدم کردے گی، بیرسٹر علی ظفر
May 24, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - بیرسٹر سید علی ظفر کہتے ہیں کہ تحریک انصاف پر پابندی لگی تو سپریم کورٹ ایک ہی دن میں کالعدم کردے گی۔

بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پر پابندی کے کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے کہ توڑ پھوڑ انفرادی فعل ہوتا ہے، اس بنا پر سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگ سکتی۔

بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور انتشار پھیلانے والی جماعت سے متعلق مختلف قوانین ہیں، جیل سے رہائی پانے والوں کو دوبارہ گرفتار کرنا قانون شکنی ہے۔