Friday, April 26, 2024

تحریک انصاف پھنس گئی اور حکومت سے رابطے کر رہی ہے، مریم نواز کا دعوی

تحریک انصاف پھنس گئی اور حکومت سے رابطے کر رہی ہے، مریم نواز کا دعوی
May 25, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ن لیگ رہنما مریم نواز نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف پھنس گئی ہے اور حکومت سے رابطے کر رہی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے اُنہوں نے عمران خان کو سیاسی لاش بھی قرار دے دیا، کہا یہ سپریم کورٹ کے متعین کردہ مقام کی بجائے ڈی چوک جانے کا اعلان کررہا ہے، یہ کبھی اپنے محسن کو ڈسے بغیر نہیں رہ سکتا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے عوام نے لانگ مارچ کی کال مسترد کر دی ہے، امن و امان رکھنے پر تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں، آج ہونے والے تمام نقصان کا ذمہ دار عمران خان ہے، اسٹیبلشمنٹ کا نیوٹرل رہنے کا فیصلہ بہترین ہے۔

ن لیگ رہنما کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہوا بنایا ہوا تھا کہ عوام ان کے ساتھ ہیں، انہوں نے خونی انقلاب کے دعوے کیے تھے۔ پولیس کی ساری توجہ عوام کی حفاظت پر تھی، کے پی اور پنجاب نے بھی اس فتنے کو مسترد کیا ہے، سندھ اور بلوچستان کے عوام کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔