Friday, April 26, 2024

تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں تمام سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کردیا

تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں تمام سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کردیا
July 8, 2022 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) - تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں تمام سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کردیا۔

پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب کا ضمنی الیکشن ون سائیڈ ہوگا، لوٹے ہار جائیں گے۔ لوٹے ابھی تک حلقوں میں الیکشن کمپین بھی شروع نہیں کرسکے۔

اُنہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن تو پہلے ہی خود ساختہ فیصلے کررہا ہے، پنجاب کے جعلی وزیراعلیٰ سپریم کورٹ میں جو وعدے کرکے آئے تھے ان پر کوئی کام نہیں ہوا۔ مختلف اضلاع میں انتظامیہ کی جانب سے جھوٹے پرچے کئے جارہے ہیں۔ پی پی 97 میں ن لیگ کا امیدوار بھاگ چکا ہے۔

فواد چودھری بولے کہ حمزہ شہباز 22 جولائی کو فارغ ہوجائے گا، اس وقت ن لیگ کے پاس 172 ووٹ ہیں پی ٹی آئی کے پاس 175 ووٹ ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں کو مزید بڑھایا جارہا ہے، رانا ثناءاللہ بھڑکیں مار رہا ہے، حکومت میں ہوکر گردن میں سریا نہیں آنا چائیے۔