Saturday, May 18, 2024

تحریک انصاف نے پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی سے بھی استعفے لینے کا سلسلہ شروع کردیا

تحریک انصاف نے پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی سے بھی استعفے لینے کا سلسلہ شروع کردیا
April 14, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - تحریک انصاف نےاپنی پارٹی کےاراکین سندھ اسمبلی سے بھی استعفے لینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے، تیس میں سے صرف تیرا ارکان نے ہی اب تک استعفی جمع کروائے ہیں، کچھ ارکان مستعفی ہونے کے حق میں نہیں ہیں۔

اقتدار نہیں تو رکینت بھی نہیں، تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی حکمت عملی اپنالی ہے، پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی میں پارٹی ارکان سے استعفی لینے شروع کردیئے۔

سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی تیس اراکین ہیں ان سےسےچار پہلے ہی منحرف ہوچکے ہیں اور اب تک صرف تیرا ارکان نے ہی اپنے استعفے پارٹی قیادت کو جمع کروائے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے بعض ارکان مستعفی ہونے کے حق میں نہیں ہیں۔ اسی لئے وہ استعفی جمع کروانےکےبجائے ٹال مٹول سےکام لے رہےہیں۔

عمران خان سولہ اپریل کو کراچی میں جلسہ کریں گے۔ پی ٹی آئی سندھ کی قیادت 16 اپریل کو ہی تمام ارکان کے استعفے عمران خان کو پیش کرنا چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی سے استعفے کے ایک جیسے فارمیٹ پر دستخط لئے جا رہے ہیں۔