Thursday, May 2, 2024

تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کو اپاہج اور بجٹ کو مصنوعی قرار دیدیا

تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کو اپاہج اور بجٹ کو مصنوعی قرار دیدیا
June 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کو اپاہج اور بجٹ کو مصنوعی قرار دے دیا، بلند شرح سود، انکم ٹیکس کو تنقید کا نشانہ بنایا، زرمبادلہ ذخائر میں خطرناک گراوٹ کی نشاندہی کی۔

تحریک انصاف کی جانب سے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ بجٹ میں عوام کے لئے کوئی ریلیف نہیں، حماد اظہر کہتے ہیں مسترد شدہ حکومت نے مصنوعی بجٹ پیش کیا۔

رہنماء تحریک انصاف نے وزیرخزانہ کی بجٹ تقریر میں لوڈشیڈنگ کا ذکر نہ ہونے کی نشاندہی بھی کی۔

حماد اظہر نے زرمبادلہ ذخائر کی ریکارڈ کمی اور قیامت خیز مہنگائی پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

تحریک انصاف کے رہنماء شبلی فراز کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا، اپاہج پارلیمنٹ کے پاس بجٹ پیش کرنے کا نہ قانونی نہ اخلاقی جواز تھا، اس حکومت کا ہر دن عوام پر بھاری پڑے گا۔