Saturday, April 20, 2024

تحریک انصاف کے زیراہتمام شب دعا منائی گئی

تحریک انصاف کے زیراہتمام شب دعا منائی گئی
April 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام شب دعا منائی گئی۔

مرکزی تقریب بنی گالہ میں ہوئی، جہاں سابق وزیراعظم عمران خان، تحریک انصاف کے رہنماؤں اور علمائے اکابرین نے شرکت کی۔ شب دعا کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ گلوکار نجم شیراز نے حمد باری تعالیٰ پیش کی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑی زنجیر خوف کی زنجیر ہے، ہماری پرواز کے راستے میں باہر سے سازش ہوکر باہر سے پتلے بٹھائے گئے۔ ہمیں غلامی کی زنجیریں توڑنی چاہیئں۔ ذہنی غلامی والا کبھی بڑا انسان نہیں بن سکتا۔

مولانا طارق جمیل خصوصی دعا کراتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ شب دعا کے موقع پر اسلام آباد اور کراچی میں بھی بڑی اسکرینوں کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں مرد و خواتین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔