لاہور (92 نیوز) - تحریک انصاف کے سبطین خان پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کردیئے گئے۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے سبطین خان کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ادھر بجٹ اجلاس میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت کارروائی پرامن بنانے کیلئے متحرک ہوگئی۔
اسپیکر پرویزالہٰی کی زیرصدارت اسمبلی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی بیٹھک ہوئی، اجلاس کی حکمت عملی پر مشاورت جاری ہے، ادھر پنجاب کا بجٹ آنے سے پہلے ہی عوام نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا بجٹ آئے نہ آئے غریب عوام کے مسائل جوں کے توں رہنے ہیں۔