Saturday, May 11, 2024

تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کو گرفتار کرلیا گیا

تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کو گرفتار کرلیا گیا
July 17, 2022 ویب ڈیسک

مظفر گڑھ (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

وزیرداخلہ پنجاب عطاء تاررڑ نے شہباز گل کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کو گرفتار کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ شہبازگل کے ساتھ مسلح افراد کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش پر پابندی لگا رکھی ہے، کسی سیاسی جماعت یا امیدوار نے پولنگ کے عمل پر اعتراض نہیں اٹھایا۔

اس سے قبل ضابطہ مظفرگڑھ میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر مسلح گارڈز کے ساتھ پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اخلاق کی خلاف ورزی پر شہباز گل کو مزید پولنگ اسٹیشنز پر جانے سے روک دیا گیا تھا۔