Saturday, May 11, 2024

تحریک انصاف کے قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفوں کی اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے حکم پر تصدیق کا عمل شروع

تحریک انصاف کے قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفوں کی اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے حکم پر تصدیق کا عمل شروع
April 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفوں کی اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے حکم پر تصدیق کا عمل شروع ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں پر ان کے دستخطوں کی تصدیق کی جا رہی ہے ۔ بعض اراکین کے استعفوں پر دستخط اور رول آف سائن پر دستخط مختلف نکلے۔ ایسے اراکین کو بلا کر دستخطوں کی تصدیق کی جائے گی۔

ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق دوسرے مرحلے میں ہر رکن کو سپیکر کے سامنے پیش ہو کر استعفی کی تصدیق کرنا ہو گی۔ ذاتی طور پر تصدیق کےلیے بلانے کا عمل عید کے بعد شروع ہو گا ۔ سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی طلبی کا نوٹس جاری ہو گا ۔ عمران خان کو وسط مئی میں سپیکر اپنے پاس بلائیں گے۔ جو رکن سپیکر کے سامنے پیش ہو کر رضاکارانہ طور پر استعفی کی تصدیق نہیں کرے گا اس کا استعفی قبول نہیں ہو گا۔