Saturday, May 4, 2024

تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری آمنے سامنے

تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری آمنے سامنے
April 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری آمنے سامنے آ گئے۔

ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کےمطابق  قاسم سوری کو 120 سے زائد کے اراکین کے استعفے موصول ہوئے ۔ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے  قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو استعفے منظور اور نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا۔

ذرائع  قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ استعفوں کی مکمل جانچ پڑتال اور تصدیق کے بغیر قبول نہیں کیا جا سکتا۔ ہر رکن قومی اسمبلی کے ایک ہی فارمیٹ پر استعفوں سے شکوک وشبہات پیدا ہوئے۔ ہر مستعفی  رکن کو ذاتی طور پر تصدیق کےلیے بلایا جائے۔ استعفی ہاتھ سے لکھا گیا ہو یا ٹاہپ شدہ تصدیق ہونا لازمی ہے۔ اجتماعی استعفوں کی چھان بین اورجانچ پڑتال تک کسی رکن کا استعفی منظور نہیں کیا گیا۔