Sunday, May 19, 2024

تحریک انصاف کا لاہور سے لانگ مارچ، ایڈوائزری کونسل نے رپورٹ مرتب کر لی

تحریک انصاف کا لاہور سے لانگ مارچ، ایڈوائزری کونسل نے رپورٹ مرتب کر لی
May 29, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - تحریک انصاف کے لاہور سے لانگ مارچ کے حوالے سے پی ٹی آئی کی ایڈوائزری کونسل نے رپورٹ مرتب کر لی۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں ناکامی کی وجوہات سے آگاہ کیا گیا۔ قرار دیا گیا ہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی لاہور کے رہنما اور تنظیم عوام کو باہر نکالنے اور عوامی رابطہ مہم چلانے میں ناکام رہی۔

رپورٹ کے مطابق رہنماوں کے باہمی رابطوں میں کمی کے باعث کوئی رہنما لاہور سے اسلام آباد نہ پہنچ سکا۔ ارکان اسمبلی گرفتاری کے خوف سے روپوش رہے۔ پی ٹی آئی ایڈوائزری کونسل کی رپورٹ اعلی قیادت کو اسال کر دی گئی۔

سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ جو اس بار غلطیاں ہوئیں ان کو دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا۔