Wednesday, May 1, 2024

تحریک انصاف کا ڈبل ملین مارچ کی حکمت عملی پر غور

تحریک انصاف کا ڈبل ملین مارچ کی حکمت عملی پر غور
April 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - تحریک انصاف کا ڈبل ملین مارچ کی حکمت عملی پر غور شروع کردیا۔

عمران خان کی سربراہی میں مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا، ملک بھر سے ذیلی تنظیموں کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ پارٹی کی کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس 9 مئی کو ہوگا۔

ملک بھر سے 20 لاکھ افراد پرمشتمل مارچ اسلام آباد لایا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک بھر میں کارکنوں کو انتخابات کی بھرپور تیاری کے آغاز کی بھی ہدایت کردی۔