Saturday, April 20, 2024

تحریک انصاف کا بیرونی مراسلے پر فوری کمیشن بنانے کا مطالبہ

تحریک انصاف کا بیرونی مراسلے پر فوری کمیشن بنانے کا مطالبہ
June 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بیرونی مراسلے پر فوری کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔

پی ٹی آئی رہنماء نے دوران پریس کانفرنس کہا سائفر کو فارن آفس اور فارن منسٹر سے بھی چھپایا گیا، جب سائفر خان صاحب کے پاس آیا تو مقتدر حلقوں سے بات کی۔

انہوں نے کہا کہ آپ خان صاحب سے فرح بی بی کا حساب مانگتے ہیں، جب آپ شہبازشریف سے سوال کیا جائے تو کہتا ہے میں اپنے بچوں کا جواب دہ نہیں ہوں۔ کہا کہ اگر آپ گھر کی خواتین کو جعلی کیسز میں گھسیٹیں گے تو آپ کی زبان کھینچ لی جائے گی۔

شہباز گل بولے کہ اگر رانا ثناء اللہ کے بت سے ڈروں گا تو شرک کروں گا، ہم آپ سے نہیں ڈرتے، آپ لوگوں کی عزتیں اچھالیں گے تو آپ کی پلاسٹک سرجری کی بھی بات ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کا کیس جب بھی چلنے لگتا ہے بینچ ٹوٹ جاتا ہے۔ مریم صفدر بیرونی آقاؤں کے سکرپٹ پر بہترین انداز میں چلنے کی کوشش کررہی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ کراچی کے الیکشن کا ٹرن آؤٹ 8 فیصد رہا، جس ریس میں تحریک انصاف شامل نہیں وہ ریس ہی نہیں۔ حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا برآمدات 10 اور ترسیلات زر 30 فیصد نیچے چلی گئیں۔