Friday, April 26, 2024

تحریک انصاف حکومت کے خاتمے کےخلاف ترکی میں پاکستانی طلبا کا بغیراجازت احتجاج

تحریک انصاف حکومت کے خاتمے کےخلاف ترکی میں پاکستانی طلبا کا بغیراجازت احتجاج
April 12, 2022 ویب ڈیسک

انقرہ (92 نیوز) - تحریک انصاف حکومت کے خاتمے کےخلاف ترکی میں پاکستانی طلبا نے بغیر اجازت احتجاج کیا۔

پاکستانی طلباء نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں تقسیم اسکوائر، استنبول میں مظاہرہ کیا۔ ترک حکام نے پاکستانی طلباء کے خلاف بغیر اجازت مظاہرہ کرنے پر قانونی کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق مظاہرے میں شرکت پر 30 طلباء و دیگر گرفتار کر لیئے گئے جنہیں حراستی مرکز منتقل کر دیا گیا۔

ادھر ترک حکام نے تمام طلباء کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے باعث طلباء کے والدین پریشان ہو گئے۔ پاکستانی قونصلیٹ جنرل استنبول، سفارتخانہ انقرہ نے فوری طور پر حکام سے رابطہ کیا اور پاکستانی سفارتی مشن نے طلباء کا تعلیمی اور دیگر کا کیرئیر بچانے کے لیے ترک حکام کو ضمانت دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے ترک حکام متواتر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پاکستانیوں کو ہر صورت ڈی پورٹ کرنے پر مُصر ہے۔ پہلی دفعہ سیاسی سرگرمی میں شرکت کرنے والے طلباء اور دیگر کو رہا کرنے کی یقینی دہانی کر دی گئی۔ پاکستانی طلباء آئندہ کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے، نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے گی۔