Sunday, May 19, 2024

تحریک انصاف دیگر جماعتوں سے جمع کیے گئے سیاسی کچرے کا ڈھیر ہے، سراج الحق

تحریک انصاف دیگر جماعتوں سے جمع کیے گئے سیاسی کچرے کا ڈھیر ہے، سراج الحق
May 28, 2023 ویب ڈیسک

کرک (92 نیوز) - امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ تحریک انصاف دیگر جماعتوں سے جمع کیے گئے سیاسی کچرے کا ڈھیر ہے۔

کرک میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ غیر یقینی صورتحال پر ہر پاکستانی پریشان ہے۔ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ہی موجودہ ملکی صورتحال کی ذمہ دارہیں۔

سراج الحق نے کہا پاکستان کی بنیادوں میں ماؤں بہنوں اور اکابرین کے شہیدوں کا خون ہے، حکومت اور اپوزیشن کی لڑائی صرف اقتدار کے لیے ہے، کرپٹ قیادت سے نجات کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کی ضرورت کیوں پیش آئی یہ تنصیبات ہمارے اور قوم کے ہیں۔ نیب میں کرپشن کے ہزاروں کیسسز ہیں مگر ایک بھی جماعت اسلامی نہیں۔