Saturday, May 4, 2024

دنیا بھر میں آج استاد کا عالمی دن منایا گیا

دنیا بھر میں آج استاد کا عالمی دن منایا گیا
October 6, 2016
پشاور(92نیوز)استاد ایک مقدس پیشہ ہےاور آج دنیا بھر میں استاد کا عالمی دن منایا گیا لیکن  کچھ ایسے خاص معلم ہیں جو علم پھیلانے کی لگن اورمحنت سے معاشرے اور طلبہ کے دلوں میں گھر کرلیتے ہیں۔ پشاورکے پرائمری اسکول کا ٹیچر محمد اقبال بھی ان میں سے ایک ہے جس نے معذوری کو راہ کی رکاوٹ نہیں بننے دیا اورمعمار قوم کا کردار ادا کررہا ہے۔۔ تفصیلات کےمطابق ویل چیئرپرروزانہ صبح وقت پر اسکول پہنچنے والا  پشاورکے سرکاری پرائمری اسکول بیری باغ کا محمد اقبال  جو گزشتہ چھبیس سال سے بچوں کو علم کی روشنی سے منور کررہاہے چند سال قبل حادثے میں معذورہوا لیکن یہ معذوری علم کی  شمع کوروشن رکھنےکے عزم کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکی۔ محمد اقبال کی تدریس سے لگن اورمحبت کے باعث انہوں نے معاشرے میں احترام تو پایا ہی ساتھ ہی طلبہ کےدلوں میں بھی بس گئے ہیں اوران کے لئے رول ماڈل بن گئے ہیں۔