Friday, April 19, 2024

ٹبہ سلطان پور، مسافر بس اور کار میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

ٹبہ سلطان پور، مسافر بس اور کار میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
May 6, 2022 ویب ڈیسک

ٹبہ سلطان پور (92 نیوز) - ٹبہ سلطان پور میں مسافر بس اور کار میں تصادم ہو گیا، حادثے میں کار سوار ایک ہی خاندان کے 6 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔

وہاڑی روڈ پر مسافر بس اور کار میں خوفناک تصادم 6 زندگیاں نگل گیا، جبکہ 4 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔ ٹبہ سلطان پور کے قریب ہونے والے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ٹریفک حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی سرگرمیوں کے بعد لاشوں کو کار سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو 1122 ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرد ، ایک خاتون اور ایک 4 سالہ بچہ شامل ہے۔