Thursday, May 2, 2024

تبدیلی سندھ کے رہنے والے لے کر آئیں گے، شاہ محمود قریشی

تبدیلی سندھ کے رہنے والے لے کر آئیں گے، شاہ محمود قریشی
March 5, 2022 ویب ڈیسک

ٹنڈو جام (92 نیوز) - وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تبدیلی سندھ کے رہنے والے لے کر آئیں گے۔

ٹنڈو جام میں سندھ حقوق مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے پیپلزپارٹی کو مسترد کردیا، پنجاب میں بلاول خالی پنڈال سے خطاب کررہے ہیں۔ کہا کہ سوچنے کی بات ہے وہ ہی ملتان ہے جہاں سے ذوالفقار بھٹو ایم این اے بنے تھے، ملتان نے ان سے منہ ہھیر لیا ہے۔ ملتانی سمجھتا ہے کہ یہ زرداری لیگ بن چکی ہے، زرداری سوچ کے ساتھ نظریاتی کارکن متفق نہیں۔

شاہ محمود بولے کہ جنوبی پنجاب صوبے کے لیے عملی اقدام تحریک انصاف نے کیا، جنوبی پنجاب کے لیے بہاولپور میں سیکرٹریٹ قائم، بچوں کے لیےملازمت میں کوٹہ مختص کرینگے۔ بلاول بتاؤ تم نے تمہاری پارٹی نے کیا کیا؟ شعبدے بازی سے گفتار کےغازی نہ بنیں۔ اگر بلاول سنجیدہ ہیں تو میں آئینی ترمیم کا بل پیش کرتا ہوں، جنوبی پنجاب صوبے کے لیے ترمیم میں ساتھ دیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ سرکاری مارچ کے اگلے سفر کو جلدی مکمل کیا جارہا ہے، اطلاعات ہیں کہ جنوبی پنجاب سے ان کو پذیرائی نہیں ملی، ہمارے منشور میں صرف ایک جنوبی پنجاب صوبہ شامل ہے۔ ہزارہ صوبے کا سوال ن لیگ پیپلزپارٹی سے کریں۔ اسمبلی میں بات کرنے نہیں دیتے جب قانون سازی کا مرحلہ آتا ہے تو غیر سنجیدہ انداز اختیار کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں، کچھ قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے پیسہ دیتی ہیں۔ ان کے دور میں برآمدات پر جمود طاری تھا، انشااللہ پاکستان ان حالات سے مقابلہ کرے گا۔ ہم گھبرائے ہوئے نہیں ہیں، اوپر سے مسلط نہیں ہوئے۔ ہم نے یونین کونسل سے سفر شروع کیا تھا، بلاول کو کیا پتہ ہے آسڑیلیا پاکستان میں کھیل رہی ہے۔ عمران خان کراچی کے لیے جزیرہ بنانا چاہ رہےتھے۔ سندھ حکومت رکاوٹ بن رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا میں سب سے بڑا ملٹری زون مقبوضہ کشمیر ہے۔ انہوں نے چیلنج کرتے ہوئے کہا نریندر مودی مظفرآباد جائیں، عمران خان کو سری نگر جانے دیں۔ مودی مظفرآباد آجائیں اپنا کشمیر مقدمہ پیش کرلیں، عمران خان کو سری نگرجاکر کشمیر کا مقدمہ ہیش کرنا دیا جائے پتہ چل جائے گا کہ عمران خان کی سری نگر میں کتنی پذیرائی ہے۔

ادھر وفاقی وزیر علی زیدی بولے دوہزار تیئس میں سندھ پی ٹی آئی کا ہوگا، عوام کی مدد سے تیر کو توڑ دیں گے، حقوق سندھ مارچ کل کراچی پہنچے گا۔