Friday, April 26, 2024

تبدیلی کے نام پربننے والی حکومت ملک میں تباہی کی ذمہ دار ہے، بلاول بھٹو

تبدیلی کے نام پربننے والی حکومت ملک میں تباہی کی ذمہ دار ہے، بلاول بھٹو
February 11, 2022 ویب ڈیسک

کوٹ ادو (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے تبدیلی کے نام پربننے والی حکومت ملک میں تباہی کی ذمہ دار ہے، وہ جمہوری طریقے سے حکومت کو ہٹانا چاہتے ہیں، جس کے لیے عدم اعتماد کی تحریک لانا ہوگی۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوٹ ادو کے کھرہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے رکن اسمبلی حنا ربانی کھر اور ان کے بھائی سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی سلیکٹڈ حکومت سے تمام بحرانوں کا حساب لیا جائے گا۔

بلاول بھٹو نے نورربانی کھرکے انتقال پر ان کے بھائی غلام مصطفیٰ کھر سے بھی تعزیت کی، اس موقع پر یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود بھی ان کے ہمراہ تھے۔